تازہ ترین

اسلام آباد - چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ اجلاس ختم ہوگیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ ججز کے لکھے گئے خط کے تناظر میں سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کی، جو کہ ججز کمیٹی روممیں 2 گھنٹے تک جاری رہا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج فل کورٹ...

اسلام آباد - وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی حکومت نے کابینہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل کی سربراہی خود کریں گے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی 4 ارکان پر مشتمل ہوگی، جس میں وزیر قانون، وزیر صنعت و پیداوار اور وزیر انسانی وسائل شامل ہیں۔ کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی میں وفاقی...

واشنگٹن - گزشتہ روز پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی کھل کر مخالفت کے بعد اب امریکا نے کہا ہے کہ توانائی میں کمی کے بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ امریکا ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبوں پر پاکستان کو ممکنہ پابندیوں سے خبردار کرچکا ہے جب کہ دوسری طرف خود امریکا نے غیر نیٹو اتحادی...

ایبٹ آباد کی کاکول ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان 2 کلومیٹر دوڑنے میں شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔ ٹریننگ کے دوسرے روز پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس کا جائزہ لینے کی دوڑ لگوائی گئی، اس ٹیسٹ کے دوران عرفان اللہ خان نیازی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کلومیٹر کی دوڑ 6 منٹ اور 47 سیکنڈز میں مکمل کی اور سرفہرست رہے جبکہ اعظم خان محض ڈیڑھ کلومیٹر ہی دوڑ...

کراچی - پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انسٹاگرام پر مسرت کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ وہ اور اسد اللہ کی حمد کے ساتھ اماں اور ابا بننے کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ نومولود بیٹی کا نام نورجہاں رکھا ہے جبکہ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ 2021 میں زارا اور اسد کا ایک نومولود بیٹا انتقال کرگیا...

اسلام آباد - حکومت نے ایف بی آر سے کرپشن کے خاتمے کے لیے ملازمین کی معلومات اکٹھی کرنے کا ٹاسک خفیہ ایجنسی کو دے دیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور اس کے ماتحت اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور اچھی ساکھ کے حامل افراد کے اہم عہدوں پر تقرر کے لیے ایف بی آر میں قائم انٹیگریٹی مینجمنٹ سیل پھر سے فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے ایف بی...