تازہ ترین

کراچی ٹیسٹ، دوسرے دن کا کھیل جاری

اسلام آباد( سن نیوز)اور آسٹریلیا کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ میں دوسرے دن کا کھیل جاری ہے۔مہمان ٹیم آسٹریلیا نے 251 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔
دن کے پہلے شیشن میں پاکستان کے فہیم اشرف نے 38 رنز بنانے والے نیتھن لیون کو بولڈ کیا۔میچ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک آسٹریلیا نے 4 وکٹ کے نقصان پر 308 رنز بنائے ہیں، عثمان خواجہ 141 اور ٹریویس ہیڈ 4 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔گزشتہ روز کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے اہم ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹیسٹ کے پہلے دن پچ بیٹنگ کے لیے سازگار رہی اور بولروں کو زیادہ مدد نہیں ملی۔