تازہ ترین

رچی بینو سے منسوب سیریز کے آغاز کا شدت سے منتظر ہوں، پیٹ کمنز

اسلام آباد( سن نیوز)آسٹریلیا ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ رچی بینو پہلی مرتبہ 60 سال قبل پاکستان آئے تھے اور اب وہ ان سے منسوب پاکستان کے خلاف سیریز کے آغاز کے شدت سے منتظر ہیں۔پیٹ کمنز نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ بہت پرانی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کی ایک پوری نسل اس دورے کی منتظر رہی مگر وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ انہیں 24 سال بعد تاریخی دورے پر پاکستان آنے والی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری ملی ہے۔