اسلام آباد( سن نیوز)راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ساتھی کرکٹر شاہد آفریدی سے اُن کی درست عُمر پوچھ لی تاہم پھر وہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔گزشتہ روز گوگل پر درج شاہد آفریدی کی سالگرہ پر اُنہیں مداحوں سمیت ساتھی کرکٹرز کی جانب سے محبت بھرے پیغامات موصول ہوئے۔اس موقع پر شعیب اختر نے شاہد آفریدی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان سے اصلی عمر پوچھ لی، بعد ازاں شعیب اختر نے اپنا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کردیا۔شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کو ٹیگ کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی۔شعیب اختر کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے اُن کا شکریہ ادا کیا اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’بھائی! وقت بھاگ رہا ہے۔‘واضح رہے کہ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی تاریخ پیدائش نے اپنے پورے کیریئر میں بہت زیادہ تنازعات پیدا کیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی نے ’گیم چینجر‘ میں انکشاف کیا تھا کہ وہ 1975 میں پیدا ہوئے تھے۔ تاہم پبلیکیشن کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے کتاب میں اپنی پیدائش کا مہینہ اور دن واضح نہیں کیا تھا۔دوسری جانب سرکاری ریکارڈ شاہد آفریدی کی تاریخ پیدائش یکم مارچ 1980 درج کرتے ہیں۔
شاہد آفریدی کی عمر پوچھنے کے بعد شعیب اختر نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا
