تازہ ترین

پی ایس ایل7: اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، کرس جارڈن اور عثمان شنواری ٹیم کا حصہ ہیں۔پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اسلام آبادیونائیٹڈ 4 میچز میں سے 2 میں کامیابی حاصل کر کے 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ کراچی کی ٹیم اب تک کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہوئی۔کراچی کنگز کو گزشتہ 4 میچز میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔