تازہ ترین

ٹی 20 رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

اسلام آباد( سن نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پلیئرز کی رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں۔آئی سی سی کی نئی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم تیسرے اور بھارت کے لوکیش راہول چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔