تازہ ترین

حسن علی کی فٹنس پر شکوک دور، نیشنل ٹی 20میچز کھیلیں گے

لاہور( سن نیوز) حسن علی کی فٹنس پر شکوک دور ہوگئے لہٰذا وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ٹورنامنٹ میں اگلے میچز کیلیے سینٹرل پنجاب کو دستیاب ہوں گے۔پیسر خیبرپختونخوا کیخلاف میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے گیند ٹانگ پر لگنے کی وجہ سے انجری کا شکارہوئے تھے، بولنگ کرتے ہوئے بھی وہ تکلیف میں دکھائی دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی کو کپتان بابراعظم نے آرام کا مشورہ دیا تھا لیکن انھوں نے خود کو ٹیم کے لیے دستیاب قراردیا اور اب مکمل طور پر فٹ ہیں، پیسر اگلے میچز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔