تازہ ترین

معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنےکا فیصلہ کرلیا

لندن( سن نیوز): انگلش کرکٹر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا اور اس کا وہ جلد باقاعدہ اعلان کریں گے. کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق معین علی ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائر ہوکر اپنی تمام تر توجہ ون ڈے اور ٹی 20 پر دینا چاہتے ہیں، اس حوالے سے انہوں نے کپتان ، ٹیم مینجمنٹ اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔64 ٹیسٹ میچوں میں دو ہزار نو سو چودہ رنز اور ایک سو پچانوے وکٹیں لینےوالے معین علی 112 بین الاقوامی ایک روزہ میچز اور 38 ٹی 20 میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے۔