تازہ ترین

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے 5 افراد کورونا کا شکار، سیریز خطرے میں پڑگئی

کراچی( سن نیوز): ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑیوں سمیت اسکواڈ کے 5 ارکان کے کورونا میں مبتلا ہوجانے پر شدید کھلبلی مچ گئی۔ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان جاری رہنا مشکل نظر آنے لگا، وکٹ کیپر بیٹسمین شائی ہوپ، اسپنر اکیل ہوسین اور آل راؤنڈر جسٹن گریوز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ نتائج مثبت آنے پر سیریز پر خدشات منڈلانے لگے۔اسسٹنٹ کوچ روڈی ایسٹ وِک اور ٹیم فزیشن ڈاکٹر اکشائی مان سنگھ کا بھی کورونا مثبت نکل آنا تشویش کا باعث بن گیا، نئی صورتحال سامنے آنے پر پی سی بی حکام سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔دوسری جانب ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے بڑا فیصلہ آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیریز کے جاری رہنے یا ختم کرنے کا فیصلہ دونوں بورڈز کی باہمی مشاورت سے ہوگا، ان افراد کے کوویڈ ٹیسٹ کے تازہ ترین راؤنڈ میں مثبت نتائج آئے تھے۔پانچوں افراد کو ویسٹ انڈیز اسکواڈ سے الگ تھلگ رکھا گیا ہے، وہ طبی حکام کی طرف سے فراہم کردہ نگہداشت اور نگرانی میں ہیں، ان کو 10 دن یا پی سی آر ٹیسٹ کے منفی نتائج تک اتنہائی میں رکھا جائے گا۔ ڈیون تھامس انگلی کی چوٹ کی وجہ سے زخمی ہیں، اس طرح مہمان ٹیم کے 6 کھلاڑی اب ٹور سے باہر ہو گئے ہیں۔