تازہ ترین

لاہور قلندرز کے ایک اور فاسٹ بولر کا بگ بیش لیگ سے معاہدہ

اسلام آباد( سن نیوز) لاہور قلندرز کے ایک اور فاسٹ بولر کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے معاہدہ ہو گیا ہے۔لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر احمد دانیال کا بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز سے معاہدہ ہو گیا ہے اور میلبرن اسٹارز کی انتظامیہ نے بھی احمد دانیال کے ساتھ معاہدے کا اعلان کر دیا ہے۔احمد دانیال لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے سامنے آئے۔احمد دانیال آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں اور وہ 72 گھنٹوں کا قرنطینہ مکمل کریں گے، قرنطینہ مکمل ہونے کے بعد احمد دانیال اپنی ٹیم کو جوائن کریں گے۔لاہور قلندرز کے حارث رؤف، دلبر حسین، سیدو فریدون کے بھی میلبرن اسٹارز سے معاہدے ہو چکے ہیں۔