اسلام آباد( سن نیوز)قومی ٹیم کے ابتدائی بلے باز عابد علی کی ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز بلی کو کھانا کھلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی کھلاڑیوں کی کھانے کے وقفے کے دوران کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔پی سی بی کی جانب سے ویڈیو کے ساتھ ایک کیپشن بھی تحریر کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ صرف قومی ٹیم کے کھلاڑی ہی کھانا نہیں کھا رہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عابد علی ایک پلیٹ میں چاول ڈال کر ڈریسنگ روم سے باہر کی طرف آتے ہیں اور گراؤنڈ میں موجود بلی کو چاول ڈالتے ہیں جو مزے مزے سے انہیں کھا رہی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو چند ہی منٹوں میں 2 ہزار سے زائد مرتبہ لائکس اور سیکڑوں مرتبہ ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے۔
It is not only the players who are taking lunch #BANvPAK pic.twitter.com/wZ0k3ErPZW
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 8, 2021