ڈھاکا ( سن نیوز)پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اپنی زندگی کے پہلے انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی میچ میں نام آنے پر جذباتی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم میں بولنگ کے شعبے میں شاندار اضافہ فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی نے بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا، پی سی بی نے انہیں پلینگ الیون کا حصہ بناننے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں وہ اپنی والدہ ہ کو میچ کھیلنے کی نوید سناکر دعائیں لے رہے ہیں۔لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے 23سالہ شاہنواز دھانی پاکستان کے 95 ویں اور لاڑکانہ کے پہلے کھلاڑی ہیں جو ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصلکیا۔ اس حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں شاہ نواز دھانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے، یہ میری زندگی کے یادگار لمحات اور ایک بڑا دن ہے، برسوں پہلے خواب دیکھا تھا جو آج پورا ہونے جارہا ہے، جب سے میچ کھییلنے کا سنا ہے رات بھر نیند نہیں آئی۔
شاہنواز دھانی کی والدہ سے جذباتی گفتگو کی ویڈیو وائرل
