تازہ ترین

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: بنگلادیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ڈھاکا( سن نیوز) تیسرا ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، آخری میچ میں قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فخر زمان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک کی جگہ شاہنواز دھانی، سرفراز احمد، افتخار احمد اور عثمان قادر شامل ہیں۔واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں قومی ٹیم نے بنگلا دیش کو 4 اور دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔