تازہ ترین

پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائیگا

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائیگا جو دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے 4 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی، اس میچ میں بہترین کارکردگی پر حسن علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔