اسلام آباد( سن نیوز)ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے قوم سے معذرت کرلی۔شاداب خان نے آسٹریلیا کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘سوری پاکستان، ہم نے پوری کوشش کی تھی’۔شاداب خان نے کہا کہ ٹورنامنٹ کےدوران سپورٹ پرتمام فینزکاشکریہ اداکرتےہیں،مجھےاس ٹیم پرفخرہے،ہم آئندہ سیریزکیلئےباؤنس بیک کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم کا شکریہ کہ انہوں نےٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کیا جبکہ محمد رضوان کابھی شکریہ جوفائٹرکی طرح سامنےرہے۔اس کے علاوہ شاداب نے کہا کہ شعیب ملک،محمدحفیظ اور سرفراز احمد نےرہنمائی کی اور آصف،شاہین نےٹورنامنٹ میں جان ڈالی جبکہ حارث رؤف نےدنیاکوپاکستان کا ٹیپ بال کلچر دکھادیا۔واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقابل شکست رہنے والی پاکستان ٹیم آسٹریلوی قلعہ فتح کرنے میں ناکام رہی اور ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی جبکہ آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا۔
Sorry Pakistan. We tried our best. Thank you for all your support and love throughout the tournament. I am proud of my team. We will InshAllah bounce back with your support. Preparations for the next series and the next world cup start now #PakistanZindabad (1/5) pic.twitter.com/4VTncBcHsq
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) November 11, 2021