تازہ ترین

ایچ بی ایل PSL9 کے آفیشل اینتھم کی ریکارڈنگ مکمل

لاہور – ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے آفیشل اینتھم ”کھل کے کھیل“ کی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی۔ اس گانے میں علی ظفر کا ساتھ آئمہ بیگ نے دیا ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر ریکارڈنگ مکمل ہونے کی خوشخبری سناتے ہوئے پرستاروں سے پوچھا ہے کہ ڈانس کیلیے کوئی اچھے سے اسٹیپ بتائیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 17 فروری کو لاہور میں ہوگا جہاں2 بار کی چیمپئین لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا جبکہ فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔