تازہ ترین

افغانستان کا نیوزی لینڈ کو 125 رنز کا آسان ہدف

ابو ظہبی( سن نیوز)متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 125 رنز کا آسان ہدف دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انتہائی اہم میچ آج افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔افغانستان کے ابتدائی بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں تاہم نجیب اللہ نے گرتی ہو بیٹنگ لائن کو سنبھالا اور قیمتی 73 زنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کا مجموعی اسکور 124 رنز تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔آج کا میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کی سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، نیوزی لینڈ کے میچ جیتنے کی صورت میں بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا جب کہ ہارنے کی صورت میں بھارت کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔