تازہ ترین

بارش کے باعث پاکستان اور پی ایم الیون کے درمیان میچ ختم

مانوکا اوول – پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ کے آخری دن کا کھیل خراب موسم کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ پرائم منسٹر الیون نے گزشتہ روز کے اختتام پر صرف 24 رنز بنائے جب میٹ رینشا کی ناقابل شکست سنچری (136 ناٹ آؤٹ، 337b، 8x4s، 1×6) نے ٹیم کو 141 اوورز میں 4-367 تک پہنچا دیا۔

اس سے قبل کھیل میں پاکستان نے اپنی اننگز 391-9 پر ڈکلیئر کردی تھی، پاکستان کے کپتان شان مسعود نے بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ ان کی ناقابل شکست ڈبل سنچری (201 ناٹ آؤٹ، 298b، 14x4s، 1×6) کے لیے شان کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جورڈن بکنگھم نے اننگز میں بھی پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

پاکستان 116.2 اوورز 391-9 پر اننگز ڈکلیئر کی تھی جس میں شان مسعود 201 ناٹ آؤٹ، سرفراز احمد 41، بابر اعظم 40، عبداللہ شفیق 38 بنائے سکے جبکہ پریم منسٹر الیون کے گیند بازوں میں جارڈن بکنگھم 5-80 کھلاڑی آؤت کیے، مارک سٹیکیٹی 1-58، نیتھن میک اینڈریو 1-68، ٹوڈ مرفی 1-11 وکٹیں حاصل کیں ۔

پرائم منسٹر الیون 367-4، 141 اوورز کھیلے تھے جس میں میٹ رینشا 136 ناٹ آؤٹ، کیمرون بینکرافٹ 53، مارکس ہیرس 49، کیمرون گرین 46 بنائے سکے ۔ جبکہ پاکستان کے گیند بازوں میں امام الحق 1-12 کھلاڑی کو آؤٹ کیا، فہیم اشرف 1-57، خرم شہزاد 1-50، ابرار احمد 1-80 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔