تازہ ترین

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیدی

کوالالمپور- جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 0-2 سے شکست دے دی۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل وارم اپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 0-2 سے ہرایا، پاکستان کی جانب سے پہلا گول عبدالحنان اور دوسرا گول غضنفر نے سکور کیا۔

یاد رہے کہ ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام جونیئر ہاکی ورلڈ کپ آج ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں شروع ہو گا۔

پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 دسمبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی، قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 7 دسمبر کو نیوزی لینڈ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 9 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گی۔