تازہ ترین

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: یوگینڈا نے پہلی بار کوالیفائی کرلیا

نمیبیا – یوگنڈا نے پہلی بار مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرکے بڑے ایونٹ میں اپنی جگہ بنالی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء (مینز) کے کوالیفائر میں روانڈا کو یوگنڈا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد یوگنڈا نے آئندہ برس ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی شرکت یقینی بنالی۔

جمعرات کے روز افریقی ریجن کے کوالیفائر میں یوگنڈا نے بڑی آسانی کے ساتھ حریف ٹیم روانڈا کو 9 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا۔ اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر یوگینڈا کی پوزیشن دوسری ہو گئی۔

واضح رہے کہ اس پیش رفت کے بعد افریقی ریجن کوالیفائر میں زمبابوے میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔