اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ سے بدترین شکست کے بعد بھارتی اداکار و فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیا ہے۔کے آر کے نے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت پہلے ہی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2021 سے باہر ہوگیا ہے لہٰذا اب بھارت کو نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل سے باہر کرنے کے لیے جان بوجھ کر باقی کے 3 میچ ہارنے چاہئیں۔فلمی ناقد نے لکھا کہ اس طرح ان تین چھوٹی ٹیموں کو بھی خوشی ملے گی۔یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دی۔
India is already out of #ICCT20WorldCup2021 so Now India should lose all 3 matches purposely to keep #NewZealand out of semifinal. And those 3 small teams will get happiness also.
— KRK (@kamaalrkhan) October 31, 2021