کولمبو – ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق پاکستانی پلیئنگ الیون میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو پلینگ الیون شامل کیا گیا ہے۔
فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا ہے۔ زمان خان کا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو ہوگا۔انہیں نسیم شاہ کی جگہ ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔
دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم،نائب کپتان شاداب خان،محمد رضوان، امام الحق، شاہین آفریدی، افتخار احمد شامل ہیں۔