اسلام آباد( سن نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر اور بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ شروع ہوگئی۔پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہی بھارت کو تاریخی شکست سے دوچارکیا، پھر کیا تھا، محمد عامر اور ہربھجن سنگھ کے درمیان ٹوئٹس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔پہلے عامر نے ہربھجن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ‘وہ پوچھنا تھا پاجی نے اپنا ٹی وی تو نہیں توڑا ؟جواب میں ہربھجن نے عامرکی گیند پر چھکا لگانے کی وڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ‘یہ چھکے کی لینڈنگ تمھارے گھر کے ٹی وی پرتو نہیں ہوئی تھی؟‘اس پر محمد عامر کا جواب آیا ’ آپ کی بولنگ دیکھ رہا تھا جب شاہد آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں چار گیندوں پر چار چھکے لگائے تھے۔‘ہربھجن نے پھر جواب دیتے ہوئے عامر کو فکسنگ کے طعنے دینا شروع کردیے۔پھرعامر کہاں پیچھے رہتے انہوں نے لکھا ‘لگتا ہے پاجی کو برا لگ گیا، بھاگو بھاگو لالا آیا ہے۔‘اس کے بعد بھی ہر بھجن اور عامر کے درمیان لفظی گولا باری جاری رہی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
hello everyone woh pochna yeah tha @harbhajan_singh paa ji ne TV to ni tora apna koi ni hota hai end of the day its a game of cricket ?.
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) October 25, 2021
Ab Tum bi bologe @iamamirofficial yeh 6 ki landing tumhare ghar k tv par to nahi hui thi ?? Koi nahi hota hai end of the day it’s a game of cricket as u rightly said ? https://t.co/XqSnWhg9t3 pic.twitter.com/4IuWpPOpF1
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) October 26, 2021