تازہ ترین

سری لنکا کے حالات کی وجہ سے سیریز کو نقصان نہیں ہوگا: بابر اعظم

اسلام آباد (سن نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کے حالات کی وجہ سے سیریز کو نقصان نہیں ہوگا، پریکٹس میچ میں بھی ہمیں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔اپنے ایک بیان میں بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ہم سب منتظر ہیں، سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم ہوم کنڈیشنز میں بہت ٹف ٹیم ہوتی ہے جبکہ گال میں پچ سے اسپنرز کو بہت مدد ملتی ہے۔سری لنکا کیخلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے قومی ٹیم کولمبو سے گال پہنچ گئیاُنہوں نے کہا کہ سری لنکا میں ہمارا بہت اچھا خیال رکھا گیا ہے، سری لنکا میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی لوگوں کا بہت جوش دیکھا۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے شروع ہوگا۔