تازہ ترین

ویڈیو: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کباب کھانے کے شوقین نکلے

اسلام آباد (سن نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کباب کھانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں تاریخی کامیابی کے بعد انگلش کرکٹرز کباب کھانے پہنچے۔اس سے قبل انگلینڈ کے کرکٹرز نے ڈریسنگ روم میں گھنٹوں فتح کا جشن اپنے روایتی انداز میں منایا، ڈریسنگ روم میں فتح کے جشن کے بعد کھلاڑی نیو ہیمپشائر کے علاقے نوٹنگھم کی معروف کباب شاپ پر پہنچ گئے جہاں بیٹر جوروٹ نے ساتھی کرکٹرز کے لیے کباب شاپ پر آرڈر کیا۔کرکٹرز کی کباب شاپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔واضح رہے انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز 299 رنز کا ہدف حاصل کرکے تاریخی کامیابی سمیٹی تھی۔