تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کونسے پاکستانی کھلاڑی ان ایکشن ہونگے ؟ ممکنہ نام سامنے آگئے

دبئی( سن نیوز)ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف ہائی پروفائل مقابلے کے لیے پاکستان کی جانب سے شعیب ملک کو ان کی پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔بابر اعظم اور محمد رضوان اوپننگ پوزیشن پر قبضہ کرنے کے لیے تیار ہیں ، حیدر علی یا فخر زمان تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔ حیدر نے حال ہی میں ختم ہونے والے قومی ٹی 20 کپ میں اپنی ٹیم ناردرن کے لیے شاندار فارم دکھائی ہے جبکہ فخر زمان کو لائن اپ میں بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کی کمی کی وجہ سے رکھا جا سکتا ہے۔آصف علی کو پاور ہٹنگ آپشن کے طور پر شامل کیا جا سکتا ہے جبکہ شاداب خان اور عماد وسیم سپن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہوں گے۔قومی ٹیم کی جانب سے ممکنہ طور پربابر اعظم ، محمد رضوان ، حیدر علی/فخر زمان ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، آصف علی ، شاداب خان ، عماد وسیم ، حسن علی ، حارث رو¿ف اور شاہین آفریدی کھیلیں گے ۔