تازہ ترین

آخری گیند تک لڑوں گا ، رمیز راجہ کا اعلان

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)چیئرمین رمیز راجہ بھی ڈٹ گئے ، عہدہ نہ چھوڑنے کا فیصلہ ، آخری گیند تک کھیلنے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے استعفیٰ دینے کے بجائے فیصلہ نئے وزیراعظم شہباز شریف پر چھوڑ دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے استعفیٰ دینے کے بجائے فیصلہ نئے وزیراعظم شہباز شریف پر چھوڑ دیا ہے۔پی سی بی آئین کے مطابق وزیراعظم بورڈ آف گورنرز میں اپنے دو نمائندے نامزد کرتا ہے جو چیئرمین کے عہدے کے لیے انتخاب میں حصہ لےسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے نجم سیٹھی اور ذکا اشرف فیورٹ ہیں۔واضح رہے کہ حکومتی تبدیلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔رمیزراجہ ستمبر2021 سے چیئرمین کیفرائض انجام دیرہے ہیں۔ حکومت کی تبدیلی کے بعد چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کے قومی امکانات ہیں۔دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈرمیزراجہ کے حوالے سے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بطور چیئرمین پی سی بی اپنے مستقبل کا فیصلہ رمیز کے اپنے ہاتھ میں ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں صحافیوں سے ملاقات کی اور رمیزراجہ کے استعفے اور نجم سیٹھی کی پی سی بی میں آنے کی خبروں پرتبصرہ کیا۔اس موقع پرصحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے آپ رمیز راجہ کو کیا ہدایت دیں گے؟ صحافی کو جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ رمیزراجہ میرا کھلاڑی ہے، میں نے اسے آزاد چھوڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمیزراجہ آخر تک مخالفین کا مقابلہ کریں گے اور بطور چیرمین پی سی بی مستقبل کا فیصلہ ان کے اپنے ہاتھ میں ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر رمیزراجہ چیرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہیں تو وہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔