اسلام آباد( سن نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے آسٹریلیا کے تاریخی دورۂ پاکستان کے اختتام پر پیغام جاری کیا ہے۔محمد رضوان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں شائقین کرکٹ ، آسٹریلوی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے لکھا کہ ’شکریہ کرکٹ آسٹریلیا، پاکستان کے تاریخی دورے کے لیے آپ سب کی میزبانی کرنا اعزاز کی بات تھی۔‘محمد رضوان نے اسٹیڈیم میں آنے والے پاکستان کے حیرت انگیز شائقین کرکٹ کو خصوصی طور پر سراہا۔قومی کرکٹ نے کہا کہ شائقینِ کرکٹ نے پورے دورے میں دونوں ٹیموں کو سپورٹ کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان میں مزید ٹیموں کے استقبال کے منتظر ہیں۔
پاک آسٹریلیا سیریز ختم، محمد رضوان نے کیا کہا؟
