تازہ ترین

ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان سے متعلق بات چیت جاری

اسلام آباد( سن نیوز)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان آمد سے متعلق بات چیت جاری ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ون ڈے سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان سے متعلق بات چیت جاری ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز بورڈز میچز کے شیڈول اور وینیوز پر بات چیت کر رہے ہیں۔ویسٹ انڈیز کا 3 ون ڈے میچز کے لئے جون میں دورہ پاکستان شیڈولڈ ہے، میچز کے لئے کراچی اور راولپنڈی کے وینیوز زیر غور ہیں جس کا جلد فیصلہ متوقع ہے۔یاد رہے کہ کوویڈ 19 کیسز سامنے آنے کے بعد ون ڈے میچز جون میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔