تازہ ترین

رضوان اور بابر رواں برس کی کامیاب ترین جوڑی

کراچی( سن نیوز)ورلڈ کپ میں ٹیم توقعات کا بوجھ پھر بابراعظم اور محمد رضوان کے کندھوں پر ہوگا جب کہ دونوں رواں برس ٹی 20 انٹرنیشنل کی کامیاب ترین جوڑی بن گئے۔گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان کرکٹ ٹیم ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان پر بہت زیادہ انحصار کررہی ہے،رواں ماہ شیڈول ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی توقعات کا بوجھ ان دونوں کے کندھوں پر ہوگا۔رواں برس ٹی 20 فارمیٹ میں سب سے کامیاب جوڑی بھی بابر اور رضوان ہی کی ہے۔دونوں نے56.61 کی اوسط سے 736 رنز اسکور کیے، ان کے بعد دوسرے نمبر پر موجود شیکھر دھون اور پارتھیو شاہ نے 47.46 کی ایوریج سے 712 رنز بنائے ہیں۔