اسلام آباد( سن نیوز)لاہور ٹیسٹ میں آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر اور قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی دوستی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔لاہور ٹیسٹ کے تیسرے روز میچ کے اختتام پر شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ وارنر کے دلچسپ انداز میں آمنے سامنے ہونے کے بعد آج وارنر کی وکٹ لینے کے بعد شاہین نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے ہاتھ ملا کر دل جیت لیے۔پی سی بی کی جانب سے دونوں واقعات کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آج ڈیوڈ وارنر کی زبردست وکٹ لینے کے بعد شاہین شاہ آؤٹ ہونے والے وارنر کی جانب ہنستے مسکراتے بڑھے اور اُن سے ہاتھ ملایا۔وارنر اور شاہین کی تصویر آئی سی سی نے بھی شیئر کی اور کہا کہ ’ایک دن آمنا سامنا، اور دوسرے دن ہاتھ ملانا۔‘میچ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک آسٹریلیا نے 1 وکٹ کے نقصان پر 96 رنز اسکور کر لیے ہیں اور ٹیسٹ میں اس کی مجموعی برتری 219 رنز کی ہوگئی ہے۔
وارنر اور شاہین گیم: ایک دن ٹکراؤ، دوسرے دن سلام
