اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کو خوبصورت دِکھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے بےبی ہیئر کٹ کروایا ہوا ہے اور ہمیشہ کی طرح اس تصویر میں بھی بےحد حسین لگ رہی ہیں۔ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ پہاڑوں کا شخص۔اداکارہ کی پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے تبصرے کیے تو وہیں شوبز شخصیات بھی پیچھے نہ رہ سکیں۔مومل شیخ نے کمنٹ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ تمہیں کوئی حق نہیں کہ تم اتنی خوبصورت لگو، یہ ناانصافی ہے۔
ماہرہ خان نے صرف 23 گھنٹے پہلے یہ تصویر شیئر کی ہے جسے اب تک تین لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔
ماہرہ کو خوبصورت دِکھنے کا کوئی حق نہیں: مومل شیخ
