اسلام آباد( سن نیوز)گزشتہ روز 92سال کی عمر میں انتقال کر جانے والی بھارتی مشہور، لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر ہر دل افسردہ اور ہر آنکھ نم ہے۔80 کی دہائی میں بھارتی میوزک انڈسٹری پر راج کرنے والی لتا منگیشکر کی موت پر بھارت سمیت پاکستان میں بھی موجود اُن کے مداح افسردہ ہیں، لتا منگیشکر کے انتقال کے بعد سے سوشل میڈیا پر اُن سے متعلق متعدد پوسٹس وائرل ہیں جن میں اُن کی سریلی آواز کو یاد اور اُن کے گائے ہوئے مشہور، لازوال گیتوں کی یاد تازہ کی جا رہی ہے۔سوشل میڈیا پر اُن کے مشہور گانوں کی ایک فہرست بھی وائرل ہے جس میں مشہور، بلاک بسٹر اور ہر سماعت کو بھانے والے گانے موجود ہیں۔36 سے زائد زبانوں میں 30 ہزار سے زائد گیت گانے والی گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر سوشل میڈیا پر اُن کے لا تعداد مداحوں کا غم کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ لتا منگیشکر کے مشہور گانے آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتے ہیں اور اُنہیں پرانے سنہری دور میں لے جاتے ہیں۔لتا منگیشکر ہر دور میں یکساں پسند کیے جانے والوں کی فہرست میں ’بانہوں میں چلے آؤ، لگ جا گلے، تیرے بنا جیا جائے نا، میرا سایا ساتھ ہوگا، لُکا چھپی، تیرے لیے، پیا توسے نینا، یہ کہاں آ گئے ہم، تیرے بنا زندگی سے کوئی شامل ہیں۔‘
لتا منگیشکر کے لازوال گیت کون سے ہیں؟
