تازہ ترین

مودی بھی لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت کرنے پہنچ گئے

اسلام آباد( سن نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت کرنے پہنچ گئے۔ادھر بھارتی ریاست کرناٹکا میں بھی لتا منگیشکر کے انتقال پر 2 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر کی میت شیواجی پارک منتقل کردی گئی، شیواجی پارک میں لتامنگیشکر کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ لتامنگیشکر کی آخری رسومات میں امیتابھ بچن اور سچن ٹنڈولکر سمیت کئی معروف اداکار و شخصیات بھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سے 92 سالہ لتا منگیشکر بریچ کینڈی اسپتال کے آئی سی یو میں زیرِ علاج تھیں، ان میں کورونا وائرس کے ساتھ ہی نمونیا کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔چند روز قبل زیرِ علاج گلوکارہ لتا منگیشکر کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔بریچ کینڈی اسپتال سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پریت صمدانی پچھلے کئی برسوں سے لتا منگیشکر کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔