ممبئی( سن نیوز)سُروں کی ملکہ لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں چل بسیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات کئی جسمانی اعضا کی خرابی کے باعث گلوکارہ لتا منگیشکر اتوار کی صبح ممبئی کے اسپتال میں چل بسیں۔ بریچ کینڈی اسپتال کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر این سنتھانم نے گلوکارہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لتامنگیشکر ان کے اسپتال میں کووڈ 19 کے مریض کے طور پر داخل ہوئی تھیں۔ ان کا کورونا کا علاج کیا گیا تھا لیکن بعد میں وہ کووڈ پیچیدگیوں کی وجہ سے انتقال کرگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر کی آخری رسومات اتوار کو ممبئی کے شیواجی پارک میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ بھارت میں گلوکارہ کی موت پر دو دن کا ریاستی سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ (6 اور 7 فروری کو)۔ ریاستی سوگ کے دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور کوئی تفریح نہیں ہوگی۔
سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں چل بسیں
