اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک کی بہن اور سابقہ گلوکارہ دُعا ملک نے اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر دُعا ملک نے اپنے نومولود بیٹے اور شوہر کے ساتھ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے بیٹے کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے۔دُعا ملک نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم نے اپنے بیٹے کا نام مصطفیٰ رکھا ہے۔‘اُن کی اس پوسٹ پر مداح اُن سے سوال کررہے ہیں کہ ’کیا دُعا ملک کے ہاں دوبارہ بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے؟ یا پھر اُنہوں نے گزشتہ برس پیدا ہونے والے بیٹے کی تصویر اب شیئر کی ہے؟‘اس کے ساتھ ہی کئی صارفین دُعا ملک اور اُن کی فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔دوسری جانب ابھی تک دُعا ملک نے مداحوں کی یہ اُلجھن ختم نہیں کی ہے اور نہ ہی اُن کے کسی سوال کا جواب دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں دُعا ملک کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی خبر اُنہوں نے انسٹاگرام کے ذریعے دی تھی۔دُعا ملک نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا تھا کہ ’اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔‘خیال رہے کہ سال 2020ء میں دعا ملک نےاسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اشارہ دیا تھا۔
دُعا ملک کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے؟
