اسلام آباد( سن نیوز)پاکستانی اداکارہ رشنا خان کہتی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی اب تک کی کارکردگی بہت مایوس کن رہی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ‘جشنِ کرکٹ’ میں اداکارہ رشنا خان اور سینئر سیاستدان فاروق ستار نے شرکت کی، دونوں نے پروگرام کے میزبان شہزاد اقبال کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔فاروق ستار اور رشنا خان سیگمنٹ 500کی دوڑ میں مسلم لیگ نو ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کو نہ ہراسکے۔ پروگرام میں رشنا خان نے موجودہ حکومت کی کارکردگی سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی اب تک کی کارکردگی بہت مایوس کن رہی ہے لیکن انہیں 5 سال پورے کرنے چاہئیں تاکہ جو انہوں نے عوام سے وعدے کیے تھے وہ پورے کرسکیں۔سیاست میں آنے سے متعلق سوال پر اداکارہ رشنا خان کا کہنا تھا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔پسندیدہ کرکٹرز کے حوالے سے رشنا خان نے بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔
عمران خان کی اب تک کی کارکردگی بہت مایوس کن ہے اداکارہ رشنا خان
