تازہ ترین

اداکارہ تیجوسی پرکاش بگ باس سیزن 15 کی فاتح بن گئیں

ممبئی( سن نیوز)بھارت کی ٹی وی اسٹارتیجوسی پرکاش نے رئیلٹی شوبگ باس کے سیزن15 کا ٹائٹل جیت لیا۔تیجوسی پرکاش نے سب کوپیچھے چھوڑتے ہوئے4 ماہ تک جاری رہنے والے بگ باس سیزن15 کاٹائٹل اپنے نام کیا۔پراتک سہجپال اورکرن کندرا دوسرے اورتیسرے رنر اپ قرار پائے۔بگ باس 15 کے فائنل میں تیجوسی پرکاش اوربالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی بہن شمیتا شیٹھی سمیت 5امیدوارپہنچے تھے۔ووٹوں کی گنتی میں ماڈل پراتیک سہجپال اور تیجسوی پرکاش باقی رہے۔ تیجوسی پرکاش سب سے زیادہ ووٹ لے کربگ باس سیزن 15 کی فاتح قرارپائیں۔ٹائیٹل جیتنے کے بعد ٹوئٹرپراپنے پیغام میں تیجوسی پرکاش نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 4ماہ کے سخت اورمشکل سفرکے بعد ٹرافی گھرآگئی۔ یہ خواب کی تعبیرہے۔