تازہ ترین

عمرشریف کی جرمنی سے امریکا روانگی میں مزید تاخیر

برلن( سن نیوز): دل کے عارضے میں مبتلا معروف مزاحیہ اداکار عمر شریف کو آپریشن کے لیے امریکا جانا تھا تاہم اس وقت نمونیہ کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث انھیں جرمنی کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔اسٹیج سے اداکاری کا آغاز کرنے والے معروف کامیڈین اور میزبان عمر شریف دل کی ہائی رسک سرجری کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے پاکستان سے 28 ستمبر کو جرمنی پہنچے جہاں سے انھیں امریکا کے لیے سفر کرنا تھا۔عمر شریف جرمنی پہنچنے پر بخار، ہلکے نمونیہ اور نقاہت کا شکار ہوگئے تھے جس پر انھیں نیورمبرگ کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ تاحال زیر علاج ہیں اور طبیعت کی بحالی کے بعد ہی امریکا کے لیے روانہ ہوں گے۔