تازہ ترین

حمیمہ ملک مذہبی شخصیت سے شادی کی خبروں پر پھٹ پڑیں

کراچی( سن نیوز): پاکستانی ماڈل اور اداکارہ حمیمہ ملک نے مذہبی شخصیت سے شادی کرنے کی غلط خبریں پھیلانے والوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔حمیمہ ملک نے انسٹاگرام پر طویل پوسٹ میں طنزاً کہا کہ ان تمام بلاگرز اور میڈیا ہاؤسز کو سلام جو ’وویورشپ‘ کے لیے یلو جرنلزم کرتے ہیں، ہر دوسرے مہینے کسی ایسے شخص کے ساتھ میری شادی کروا دی جاتی ہے جو مجھ سمیت میرے خاندان کے لیے باعث شرمندگی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اداکار چاہ کر کسی کے ساتھ اپنی تصویر نہیں لگا سکتے کیوں کہ کوئی بھی ایرا غیرا بلاگر ہماری تصویر کو یہ کہہ کر پوسٹ کر سکتا ہے کہ فلاں اداکارہ کی شادی ہوگئی۔اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ جب بھی شادی کریں گی تو اپنے سوشل میڈیا پیج پر تمام لوگوں کو خوش خبری سنائیں گی۔ ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ شادی کا اعلان پریس ریلیز کے ذریعے کروں گی۔مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے حمیمہ ملک نے کہا کہ برائے کرام ایسی خبروں پر یقین مت کریں۔حمیمہ ملک نے ایک اور انسٹاگرام پوسٹ بلاگرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کی تصاویر آپ وائرل کر رہے ہیں وہ قابلِ احترام گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں، وہ میرے لیے قابلِ قدر ہیں اور میرے رہبر ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ خدارا اتنی بڑی روحانی شخصیات کو اس طرح کے معاملات میں محض ’گوسپ مٹیریل‘ کے لیے مت گھسیٹیں۔