تازہ ترین

ریا چکرورتی کو بگ باس کیلئے ہفتہ وار کتنے معاوضے کی پیشکش ہوئی؟

اسلام آباد( سن نیوز)آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ اور اداکارہ ریا چکرورتی کے حوالے سے خبریں سامنے آئی ہیں کہ انہیں معروف رئیلٹی شو بگ باس 15 میں شرکت کیلئے پروگرام کی تاریخ کی سب سے بھاری رقم کی پیشکش کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ماہ سے یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ ریا بگ باس 15 کا حصہ ہوں گی تاہم اس بارے میں بگ باس کے منتظمین یا اداکارہ کی جانب سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا نہ ہی ان خبروں کی تردید کی گئی۔اب بھارتی میڈیا کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ ریا چکرورتی کو ہر ہفتے 35 لاکھ بھارتی روپے کے عوض پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، یہ بھاری رقم بگ باس میں اب تک کسی سلیبریٹی کو نہیں دی گئی۔یہ خبریں اس وقت سامنے آئیں جب ریا کو ممبئی کے علاقے اندھیری میں اسی اسٹوڈیو میں دیکھا گیا جس میں بگ باس 15 کی کنفرم کنٹسٹنٹ اداکارہ تیجسوی پراکاش اور سابق کنٹسٹنٹ دلجیت کور کو دیکھا گیا تھا۔