تازہ ترین

اشنا اور صبا بیلاروس میں بھارتی ہدایتکار کیساتھ شوٹنگ میں مصروف

کراچی( سن نیوز): پاکستان کی معروف اداکارائیں صبا فیصل اور اشنا شاہ ان دنوں بھارت کے مشہور فلمساز انوراگ کشیپ کے ساتھ بیلاروس میں ایک پروجیکٹ کے لیے شوٹنگ میں مصروف ہیں۔صبا فیصل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دارالحکومت منسک سے مداحوں کے لیے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے آنے والے پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’آج میرا بیلا روس میں پہلا دن ہے جس کی وجہ یہ ہے، آپ بہت جلد ایک بہترین ہدایت کار کا آنے والا پروجیکٹ دیکھیں گے۔‘اشنا شاہ نے بھی فلم ’گینگ آف واسع پور‘ کے ہدایت کار انوراگ کشیپ کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’سرحد پار تعاون، یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور میں بہت کچھ سیکھنے کے لیے پُرجوش ہوں۔‘ انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ’انوراگ گشیپ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔صبا فیصل کے برعکس اشنا شاہ نے بتایا کہ یہ صرف ایک پروجیکٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں گریٹ اے کے (انوراگ کشیپ) سے مشورے لے رہی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ میں اس پروجیکٹ کا حصہ ہوں۔ میں اس حوالے سے بعد میں آگاہ کروں گی۔‘خیال رہے کہ 2018ء میں انوراگ گشیپ نے سرحد کی دونوں ایک دوسرے کے فن پر پابندی لگانے اور سیاسی صورت حال پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا تھا۔پاکستان میں ممکنہ فلم بندی کے حوالے سے ہدایت کار کا کہنا تھا کہ ’میری خواہش ہے کہ پاکستان میں کوئی فلم بنا سکوں۔ میں ہمشیہ پاکستان میں لٹریچر فیسٹیول میں شریک ہونا چاہتا ہوں لیکن میری یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوسکی۔ میرے بہت سے دوست ہیں جنہوں نے پاکستان کا دورہ کیا اور بتایا کہ کس شدت کے ساتھ وہ دوبارہ دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘