تازہ ترین

وہ شوبز شخصیات جو 2021 میں دنیا چھوڑ گئیں

2021 اسلام آباد( سن نیوز)کا آخری مہینہ دسمبر بھی اختتام پذیر ہے۔ وقت کتنی تیز رفتاری سے گزر رہا ہے، کل تک ہم 2021 کی آمد کا جشن منا رہے تھے اور اب اسے الودع کہنے کا وقت آگیا ہے۔ ہر برس کی طرح یہ سال بھی اپنے ساتھ بہت سی اچھی بری یادیں چھوڑ کر رخصت ہونے کو ہے، اور جاتے جاتے اپنے سنگ ایسے ایسے گوہرِ نایاب لیے جارہا ہے کہ جن کی چکاچوند سے دنیا منور تھی۔کیا خوب لکھا ہے شاعر نے۔ واقعی اس برس بھی ہمارے کتنے عزیز اور چاہنے والے اُس دیس چلے گئے جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔ آج ہم اس بلاگ میں شوبز سے وابستہ اُن پاکستانی اور عالمی شخصیات کا تذکرہ کریں گے جو 2021 میں ہم سے بچھڑ گئیں لیکن اپنے کاموں کی وجہ سے ہمیشہ چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔