ممبئی( سن نیوز): بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کی فلم ’ویلکم‘ کے مجنوں بھائی کی پینٹنگ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اداکارہ سنی لیون سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اکثر اپنی زندگی کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا پسند کرتی ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر گھوڑے پر سوار ایک گدھے کی پینٹنگ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے اس پینٹنگ کو پہچاننے کا ٹاسک دے دیا۔سنی لیون نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’پہچانیے، یہ کونسا مشہور پینٹر ہے؟ اداکارہ کے ٹوئٹ پر جہاں ہزاروں مداحوں نے جواب دیا وہیں اداکار انیل کپور بھی آگئے۔دراصل یہ پینٹنگ فلم ’ویلکم‘ میں مجنوں بھائی کا کردار نبھانے والے انیل کپور کی ہے۔ انیل کپور نے سنی لیون کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’مجنوں بھائی کا دنیا بھر میں مشہور فن بھارت میں ہے۔‘ اداکار کے ردعمل نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
سنی لیون کی فلم ‘ویلکم‘ کے منجوں بھائی کی پینٹنگ کیساتھ تصویر وائرل
