اسلام آباد( سن نیوز)بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے ہدایتکار شام کوشل کو ان کے بیٹے اداکار وکی کوشل کی اداکارہ کترینہ کیف سے شادی ہونے پر مبارکباد دی ہے۔امیتابھ بچن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شام کوشل کے ساتھ اپنی ایک مونوکروم فوٹو شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ وکی کوشل کے والد اور ایکشن ڈائریکٹر، شام کوشل کے ساتھ سیٹ پر بہت عرصے سے کام کر رہے ہیں، یہ ایک انتہائی شائستہ، اور پیار کرنے والے انسان ہیں‘۔انہوں نے شام کوشل کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’ ودھائیاں ودھائیاں ودھائیاں‘۔واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی راجستھان کے مدھوپور کے سکس سینسز فورٹ میں ہوئی جس میں دونوں کے اہلِ خانہ، دوستوں اور قریبی لوگوں نے شرکت کی۔
وکی اور کترینہ کی شادی: امیتابھ بچن کی شام کوشل کو ’ودھائیاں‘
