اسلام آباد( سن نیوز) اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی آج ہونے جارہی ہے۔کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریبات کا آغاز سنگیت سے ہوا اور گزشتہ روز ان کی مایوں کی رسم ہوئی جب کہ شادی آج سہ پہر کو راجستھان کے قدیم سکس سینسز فورٹ میں ہونے جارہی ہے۔کیا آپ جانتے ہیں کہ کترینہ کیف سے قبل وِکی کوشل ایک بھارتی اداکارہ کے ساتھ قریبی رشتے میں منسلک تھے اور میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کرتی رہیں کہ دونوں جلد شادی کرلیں گے۔وہ اداکارہ ‘ہرلین سیٹھی’ ہیں جو کہ وِکی کوشل کی گرل فرینڈ تھیں، دونوں اداکار سال 2019 میں خبروں کی سرخیوں میں رہے تاہم اُسی سال ان کا بریک اپ ہوگیا۔
کترینہ سے شادی سے قبل وِکی کا کونسی اداکارہ سے بریک اپ ہوا تھا؟
