تازہ ترین

نورا فتیحی کو حجاب میں دیکھ کر مداح حیران

اسلام آباد( سن نیوز)بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ نورا فتیحی کی سیاہ لباس میں ملبوس کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔نورا فتیحی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے سیاہ لباس پر سیاہ دوپٹہ سر پر لیا ہوا ہے۔ بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ نورا فتیحی کی سیاہ لباس میں ملبوس کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔کچھ صارفین نے خیال ظاہر کیا کہ اداکارہ نے عبایہ پہنا ہوا ہے تاہم تصاویر میں واضح نہیں کہ آیا یہ لباس ہے یا واقعی انہوں نے برقعہ پہنا ہوا ہے۔اداکارہ نے کیپشن میں کسی جگہ کا نام نہیں لکھا البتہ انہوں نے اس مقام کو خوبصورت ترین قرار دیا۔دوسری جانب نورا کو یوں دیکھ کر مداح ناصرف خوش دکھائی دیے بلکہ حیرانی کا بھی اظہار کیا۔ کسی نے نورا کی آنکھوں کی تعریف کی تو کسی نے محض ایموجی سے اظہارِ خیال کیا۔