اسلام آباد( سن نیوز)
پاکستانی شوبز شخصیات کی جانب سے سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ اب نہیں کوئی بات خطرے کی، اب سب کو خطرہ ہے۔فیصل قریشی نے کہا کہ اس شرمناک واقعے سے پوری پاکستانی قوم شرمندہ ہے۔گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ اللّہ تعالیٰ ہمیں سوجھ بوجھ، انسانیت اور برداشت عطا فرما ئے۔مہوش حیات نے کہا کہ ایسا انسانیت سوز واقعہ ہوا ہمارے سر شرم سے جھک گئے۔صفِ اوّل اداکارہ ماہرہ خان نے وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ ’اس شرمناک واقعے پر جواب دیں، کون دے گا انصاف؟ واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا، مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگادی گئی تھی۔
شوبز شخصیات کی سیالکوٹ واقعے کی مذمت
