تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کی میگھن اور ہیری سے متعلق چونکا دینے والی پیشگوئی

اسلام آباد( سن نیوز)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شاہی جوڑے، ہیری اور میگھن کی شادی کے مستقبل کے حوالے سے چونکا دینے والی پیشگوئی کردی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی شادی کےخاتمے کا اشارہ دے دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ’وہ میگھن کے مداح نہیں ہیں اور نہ ہی کبھی تھے، انہیں لگتا ہے کہ میگھن نے ہیری کا استعمال کیاہے اور کسی دن اس بات پر شہزادہ ہیری کو پچھتاوا ہوگا‘۔انہوں نے مزید کہا کہ’ میگھن کی وجہ سے ہیری کے شاہی خاندان کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے، اور اس بات سے ملکہ کو تکلیف ہوئی‘۔ اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’کچھ لوگ کہیں گے کہ ٹرمپ پیشگوئیاں کرنے میں بہت اچھے ہیں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ’شہزادہ ہیری کو ایک دن پچھتاواضرور ہوگا‘۔