اسلام آباد( سن نیوز)لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریشم اپنے خوابوں کے شہزادے کو تلاش کرنے لگیں۔حال ہی میں اداکارہ ریشم نے لاہور میں ہونے والے موسم سرما کے ملبوسات کی نمائش میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کی۔صحافی نے ریشم سے شادی سے متعلق سوال کیا جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’میں شادی ضرور کروں گی اور مجھے ابھی اپنے جیون ساتھی کی تلاش ہے۔‘ریشم نے کہا کہ ’میں پسند کی شادی کروں گی لیکن میرے ہونے والے شوہر میں وہ تمام خوبیاں ہونی چاہئیں جو میں چاہتی ہوں۔‘
ریشم کو جیون ساتھی کی تلاش
